سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے جمعہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی ۔
انہوں نے بتایا کہ سات نومبر کو جسونت نگر علاقے کے دھروار گاؤں میں شادی کی تقریب سے سچن جاٹو نامی نوجوان ایک نو سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور آبروریزی کے بعد اس نے اس کا قتل کر دیا تھا۔
اس سلسلے میں سچن جاٹو کے خلاف دفعہ 302،376 اور پاسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا ۔
واقعہ کے بعد سے وہ فرار ہو گیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے 25 ہزار کے انعام کا اعلان کیاگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم موٹر سائیکل سوار سچن جاٹو اسی علاقے میں کہی چھپا ہوا ہے ۔