اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گولی لگنے سے زخمی

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے 40 کلومیٹردور ہفتہ کی شام رگھوا پور جنگل میں پولیس کی حراست سے فرار ایک شاطر بدمعاش کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا۔

پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گولی لگنے سے زخمی

By

Published : Sep 1, 2019, 2:33 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:44 AM IST

پولیس نے جب اس کو گرفتار کرنا چاہا تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں وہ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔زخمی ہونے پر وہیں پولیس نے اسے حراست میں لیا ۔
اس بدمعاش پر75ہزار کا انعام بھی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک سنگھ نے بتایا کہ شاطر بدمعاش سنیل گپتا پریاگراج نینی جیل میں مقید تھا۔گزشتہ 26 اگست کو وہ پیشی کے دوران پریاگراج کچہری سے فرار ہو گیا تھا ۔اس پر 75 ہزار روپیہ کا انعام ہے۔
سرکل افسر جرائم آلوک سنگھ و ایس ایچ او لال گنج سبھاش یادو مطلوبہ کی تلاش میں سگرہ سندر پور کی جانب سے جارہے تھے کہ راستہ میں بابوگنج کی جانب سے آرہے بدمعاش سنیل گپتا پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے رگھوا پور جنگل کی جانب بھاگا۔ جہاں پولیس کی جوابی فائرنگ میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گیا۔
وہیں پولیس نے اس کو فورا حراست میں لے لیا اور اسے علاج کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا۔ اس دوران اس کے قبضے سے ایک 315 بور کا طمنچہ و کارتوس برآمد ہوا ۔گزشتہ 30 اگست کو سنیل نے سگرہ سندر پور میں پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ جس کا کیس درج ہے۔
اس کے خلاف لکھنوُ سروجنی نگر سمیت ضلع کے مختلف تھانہ میں سنگین دفعات کے 28 مقدمات درج ہیں۔
پولیس ملزم سنیل کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 1:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details