اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوپی ڈکیتی معاملے کا مطلوب ملزم تھانے میں گرفتار - اردو نیوز اترپردیش

اترپردیش پولیس نے پھول پور پولیس اسٹیشن میں درج ڈکیتی معاملے میں مطلوب ایک ملزم کو پیر کے روز یہاں سٹی کرائم برانچ کی مدد سے سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔

wanted accused arrested by police in robbery case
یوپی ڈکیتی معاملے کا مطلوب ملزم تھانے میں گرفتار

By

Published : Jun 8, 2021, 3:14 PM IST

یوپی پولیس ڈکیتی معاملے میں ضلع اعظم گڑھ کے نظام آباد کا باشندہ ملزم عبد الرحمن شیخ ( 32) کی تلاش کر رہی تھی۔

اس سلسلے میں دفعہ 395 ، 412 ، 325 اور 174 (اے ) کے تحت فوجداری مقدمہ درج ہونے کے بعدسے ملزم فرار تھا۔

پولیس نے بتایا کہ یوپی پولیس نے اس پر 50،000 روپےکا انعام بھی رکھا تھا۔ یہ خفیہ اطلاع ملنے پر کہ ملزم تھانہ میں ہے، یوپی پولیس نے تھانہ سٹی پولیس کی مدد لی اور پولیس کی ایک ٹیم کو تھانہ روانہ کیا گیا جہاں یوپی پولیس اور سٹی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے آج تھانہ ریلوے اسٹیشن کے قریب آٹو رکشا اسٹینڈ کا محاصرہ کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق اسے یوپی لے جایا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details