اردو

urdu

Wall Collapse In Uttar Pradesh کچّی دیوار منہدم، ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت، ایک زخمی

By

Published : Oct 10, 2022, 7:37 PM IST

پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ساٹھ کلومیٹر مسافت پر تھانہ ادے پور علاقے کے رہوا لال گنج گاوں میں پیر کی الصبح موسلادھار بارش کے دوران چھپر کے مکان کی کچّی دیوار منہدم ہونے کے سبب ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ Wall Collapse In Uttar Pradesh

کچّی دیوار منہدم، ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت، ایک زخمی
کچّی دیوار منہدم، ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت، ایک زخمی

پرتاپ گڑھـ:اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کوارٹر سے ساٹھ کلومیٹر مسافت پر تھانہ ادے پور علاقے کے رہوا لال گنج گاوں میں پیر کی الصبح موسلادھار بارش کے دوران چھپر کے مکان کی کچّی دیوار منہدم ہونے کے سبب ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Wall Collapse ,One Dead And Other Injured Pratapgarh In Uttar Pradesh

کچّی دیوار منہدم، ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت، ایک زخمی

تھانہ انچارج سب انسپکٹر رن وجئے سنگھ نے آج بتایا کہ علاقے کے رہوا لال گنج گاوں میں چھپّر کے مکان میں گزشتہ شب دلیپ عرف گڈّو سنگھ (30) اپنے چچازاد بھائی ابھشیک (28) کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ شب میں ہوئی موسلادھار بارش کے دوران الصبح چھپر کی کچّی دیوار منہدم ہونے کے سبب ملبے میں دبنے سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:Journalist Rizwanullah Farooqui Passes Away بزرگ صحافی رضوان اللہ فاروقی سپردخاک

لوگوں نے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر علاج کے لئے سی ایچ سی سانگی پور لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے دلیپ عرف گڈّو سنگھ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی زیر علاج ہے ۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج دی گئی ہے ۔

Wall Collapse ,One Dead And Other Injured Pratapgarh In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details