نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 علاقے کے سیکٹر 21 میں ڈرینیج کی مرمت کے دوران دیوار گرنے سے چار مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور جے سی بی کی مدد سے موقع پر ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
Noida Wall Collapse نوئیڈا میں دیوار گرنے سے چار ہلاک
نوئیڈا میں کام کے دوران ایک سوسائٹی کی دیوار گر گئی جس میں چار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہےَ، کچھ مزدور دب گئے۔ Wall Collapse in Noida
موصولہ اطلاع کے مطابق جل وایو وہار کے قریب نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے ڈرینیج کی مرمت کا کام کیا جا رہا تھا۔ اس دوران باؤنڈری وال گرنے سے حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لوگوں کو بچانے کا کام شروع کیا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ملبے تلے مزید لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ فی الحال جے سی بی کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ملبہ ہٹانے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔