اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: قبرستان کی دیوار سے دب کر دو افراد زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان

مقامی لوگوں کے مطابق مدن پورہ علاقے میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت زیر زمیں سیور لائن کا کام ہوا تھا لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی سے گلیوں کو درست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

بنارس: قبرستان کی دیور سے دب کر دو افراد، زخمی متعدد گاڑیوں کو نقصان
بنارس: قبرستان کی دیور سے دب کر دو افراد، زخمی متعدد گاڑیوں کو نقصان

By

Published : Jun 14, 2021, 7:18 PM IST

Updated : Jun 14, 2021, 9:14 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بنارس کے مدن پورہ علاقے کے ساگراباد مسجد کے قریب واقع قبرستان کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

بنارس: قبرستان کی دیور سے دب کر دو افراد، زخمی متعدد گاڑیوں کو نقصان

اطلاعات کے مطابق دو زخمیوں میں سے عاشق علی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جن کو ایوشمان ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ توفیق کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

موقع پر پولیس انتظامیہ بچاؤ و راحت رسانی کا کام کر رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جے سی بی کے ذریعہ ملبہ ہٹا یا جا رہا ہے۔

بنارس میں آج مانسون کی پہلی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے متعدد علاقے زیر آب ہیں۔ وہیں، مدن پورہ علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

بنارس: قبرستان کی دیور سے دب کر دو افراد، زخمی متعدد گاڑیوں کو نقصان


مقامی لوگوں کے مطابق مدن پورہ علاقے میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت زیر زمیں سیور لائن کا کام ہوا تھا لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی سے گلیوں کو درست نہیں کیا گیا۔

اب بارش میں پانی انہیں نشیب و فراز سے گھروں کی بنیاد میں داخل ہو رہا جس سے مکانات منہدم ہورہے ہیں۔

Last Updated : Jun 14, 2021, 9:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details