علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو گمراہ کرتے ہوئے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے قانون کو بنارہی ہے اور اپنی اکثریت کا غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت مذہب کے نام پر ملک کو باٹنا چاہتی ہے۔
’ویک اپ انڈیا’ پروگرام کا 26 جنوری سے آغاز
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کا خاص پروگرام "ویک اپ انڈیا" 26 جنوری سے آغاز ہوگا اور سارے ملک میں اس پروگرام تحریک شروع کی جائے گی۔
ایسے مسائل میں الجھا کرعوام کو اصل مسائل پر بات کرنے سے روک رہی ہے۔ حکومت کے پاس کوئی بھی ایسا منصوبہ نہیں ہے جس سے ملک کی معیشت بڑھائی جاسکے۔ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے ایکٹ جو آئین کے خلاف ہیں۔
ہم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا یونین کے جانب سے ویک اپ انڈیا پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ہم عوام کو قوانین کے بارے میں بتائیں گے،جو 26 جنوری سے ہم علی گڑھ سے شروع کر رہے ہیں اس کے بعد انشاءاللہ ہم پورے ملک میں لے کر جائیں گے۔
سلمان امتیاز نے کہا کہ ہمارا ایک ہرف ہے کہ ہم علی گڑھ میں پانچ لاکھ لوگوں سے ملاقات کرکے اس ایکٹ کی نوعیت کو سمجھائیں گے ایکٹ میں کیا کیا خامیاں ہیں کیوں یہ آئین کے خلاف ہے ۔
کیسے یہ قوانین اقلیت ،خواتین اور دلت کے خلاف ہے ان کو یہ بتائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ پوسٹر، بینر، ویڈیو کتابوں کے ذریعے 30 لاکھ لوگوں تک ہم اس پلان کو لے کر جائیں گے