اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کے لیے ورنداون کی خاص راکھی - 'ماں شاراد ودھوا آشرم

ریاست اترپردیش کے شہر مھتورا کے ورنداون میں رہنے والی بیوائیں وزیراعظم نریندر مودی کے خصوصی راکھی اپنے ہاتھوں سے تیار کر رہی ہیں۔

وزیراعظم کے لیے ورنداون کی خاص راکھی

By

Published : Aug 14, 2019, 10:45 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 11:11 PM IST

رکشاوندھن کےموقع پر آئندہ 15 اگست کوپارلیمان میں پہنچ کر بیوائیں وزیراعظم نریندر مودی اور کابیہ وزرا کے ہاتھ میں راکھی باندھیں گی۔

وزیراعظم کے لیے ورنداون کی خاص راکھی

ہر برس ورنداون کی بیوائیں وزیراعظم کے لیے اپنے ہاتھوں سے بنی ہوئی راکھی پارلیمان میں بھیجتی ہیں۔

ورندا ون کے 'ماں شاراد ودھوا آشرم' میں بیوا عورتیں راکھی تیار کر رہی ہیں۔

اپنےاہل خانہ سے دور رہنے والی جوان اور بوڑھی بیوائیں تمام تہوار مثلاً رکشابندھن، ہولی ،دیوالی وغیرہ آشرم میں رہنے والی اپنی سہیلیوں کے ساتھ مناتی ہیں۔

اس آشم کی دیپیکا چودھری کا کہنا ہے کہ سولبھ سوچالیہ انٹرنیشنل کے ذریعہ آشرم میں دیوالی اور رکشابندھن بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

یہاں رہنے والی اُرمیلا نے کہا کہ وہ کئی دنوں سے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اپنے ہاتھوں سے راکھی بنا رہی ہیں، وہ پارلیمان میں پہنچ کر وزیراعظم اور دیگر وزرا کے کلائی میں راکھی باندھیں گی۔

جب کہ سداشیو کہتی ہیں یہ رواج برسوں سے یہاں جاری ہےکہ ورندا ون کی بیوائیں دہلی پہنچ کر وزیراعظم اور دیگر وزرا کے ہاتھوں کی کلائیوں کی راکھی باندھتی ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 11:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details