علیگڑھ:ریاست اترپردیش میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر طارق منصور کے بعد اساتذہ اور طلبہ کو کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے یونیورسٹی میں جمہوری نظام کی بحالی کے مختلف انتخابات کو یقینی بنانے کی امید لگائی ہوئی ہے جس پر وہ صحیح ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کے مطالبات کے پیش نظر اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے اور الیکشن آفیسر کو نامزد کیا جس کے بعد الیکشن شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ہی آج یونیورسٹی اسٹاف کلب میں انتخاب ہو رہے ہیں۔ اے ایم یو کی اس اہم باڈی (ایگزیکٹو کونسل) میں دو نشستیں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کیٹیگری سے کی جاتی ہے ہیں۔ دو نشستیں اسٹنٹ پروفیسر کیٹیگری سے کی جاتی ہیں۔
اس مرتبہ اس پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر زمرہ سے جو اساتذہ اس الیکشن میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں ایڈلٹ ایجوکیشن سے شمیم اختر، کمپوٹر سائنس سے پروفیسر عبید اللہ بخاری، کمیونٹی مڈیسن سے پروفیسر نجم خلیق، میکینکل انجینئر نگ سے شمشاد علی، سول انجینئر نگ کے ڈاکٹر اقبال خلیل خاں، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ٹی بی اینڈ چیسٹ سے پروفیسر محمد شمیم، جے این ایم سی سے ہی پروفیسر نیر آصف، الیکٹریکل انجینئر نگ کے ڈاکٹر سلمان حمید، شعبہ فزکس کے ڈاکٹر طفیل احمد، پروفیسر معین الدین اور ڈاکٹر اشاعت محمد خان کے نام شامل ہیں۔