میرٹھ:اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت شام پانچ بجے تک 49.33 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ مغربی اتر پردیش کے میرٹھ میں میئر سیٹ پر 16 امیدوار کے ساتھ ہی قریب 577 کارپوریٹر اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ یوپی میں بلدیاتی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔
شہر میرٹھ میں ووٹ ڈالنے پہنچے ووٹرز نے کہا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کے لئے اپنا ووٹ دیا ہے تاکہ شہر کا ڈولپمنٹ ہو سکے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عوام اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے صبح سات بجے سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر لمبی قطاریں لگا کر لوگ اپنے ووٹنگ کا انتظار کرتے نظر آئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے نو عمر ووٹرز اجھی خاصی تعداد میں پہنچے اور خوشی کا اظہار کیا۔