اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیگر علاقے میں قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر ووٹنگ بیداری کے حوالے متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران انتظامیہ کے تمام افسران نے 27 فروری کو ہونے والے ووٹنگ میں 90 فیصدی سے زیادہ حق رائے دہی کرانے کا عزم لیا۔
اترپردیش میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر انتظامیہ نے قومی ووٹرز ڈے پر ہونے والے تقریب کو بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں منفرد انداز میں منایا، جس کا ٹیگ لائن، دہاڑے گا سمبا، جیتے گا بارہ بنکی ہے۔