کسی بھی انتخابات میں ووٹنگ کرتے وقت ووٹنگ کے دوران دل میں ہمیشہ یہ اندیشہ رہتا ہے کہ ہم نے جو ووٹ جس امیدوار کو دیا ہے وہ ووٹ کیا اسی امیدوار کو پہنچا ہے یا نہیں اسی کے ساتھ ہی ہمیشہ یہ آواز بھی اٹھتی رہتی ہے کہ ووٹنگ مشین میں خرابی Voting machine Malfunction ہے۔لوگوں کے اس اندیشے کو دور کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایک ووٹنگ مشین اپنے ڈی ایم دفتر کے باہر رکھی ہوئی ہے اور اس ووٹنگ مشین کے ذریعے عوام کو یہ ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
آپ کو الیکشن کے دوران ووٹ کس طرح How To Vote During Elections دینا ہے اور ووٹروں کو یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ووٹ دیتے وقت مشین میں سات سیکنڈ کے لئے آپ کو پرچی دکھائی دے گی جس کو آپ نے ووٹ دیا ہے۔