اردو

urdu

ETV Bharat / state

Voter Awareness Rally In Rampur: رامپور میں ووٹرز بیداری ریلی کا انعقاد

اتر پردیش 2022 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع رامپور میں ووٹرز بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ Voter Awareness Rally In Rampur

رامپور میں ووٹرز بیداری ریلی کا انعقاد
رامپور میں ووٹرز بیداری ریلی کا انعقاد

By

Published : Jan 30, 2022, 12:39 PM IST

اسمبلی انتخابات 2022 کے تحت ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضلع انتظامیہ اور اسکولی طلبہ نے ووٹر بیداری ریلی نکال کر رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ Voter Awareness Rally by Rampur Administration

اسکولی طلباء و طالبات اور انتظامیہ سے وابستہ افسران و ملازمین پر مشتمل اس ریلی کا باقاعدہ آغاز شاہ گیٹ پر ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا۔

رامپور میں ووٹرز بیداری ریلی کا انعقاد

رائے دہندگان کو بیدار کرنے والے پیغامات لکھے ہاتھوں میں پلے کارڈس لیے طلبہ شہر کے مختلف مقامات سے گزر کر گاندھی سمادھی تک پیدل مارچ کرتے ہوئے چلے۔ Voter Awareness Messages in Rampur

اس موقع پر ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے گاندھی سمادھی پر ووٹرز بیداری بیلون چھوڑ کر لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

رائے دہندگان بیداری ریلی میں طالبات نے اپنے پیغامات کے ذریعہ لوگوں سے حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کو مضبوط بنانے کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Public Opinion of Rampur Suar Tanda Seat: ترقی، تعلیم اور روزگا ہمارے اہم مسائل، رام پور سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ کے عوام کی رائے

واضح رہے کہ اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تحت رامپور میں دوسرے مرحلے میں 14 فروری کو ووٹنگ ہونا ہے۔ Second phase of polling in Rampur on February 14

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details