ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں شاہ گنج سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے شیلندر یادو لالئی کے ذریعہ ایک ریلی نکالی گئی، جسے انتظامیہ نے روک دیا۔
زرعی قوانین کے خلاف جونپور میں بھی آواز بلند رکن اسمبلی کے نمائندے سید عروج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ گاؤں سے گاؤں تک پیدل سفر کر رہے ہیں، جس میں انہوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اگر کسان خوراک اگاتا ہے تو پورے ملک کے عوام اسے کھاتے ہیں۔
سید عروج نے بی جے پی کو متنبہ کیا ہے کہ جس طرح کسانوں کے لئے جاری احتجاج کو روکا جارہا ہے، اگر زرعی قوانین واپس نہیں لیا گیا تو پھر احتجاج تیز کیا جائے گا۔
رکن اسمبلی کے نمائندے سید عروج نے شاہ گنج میں کسانوں کی حمایت میں انتظامیہ کے ذریعہ منعقدہ ریلی روکنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شاہ گنج میں جمع ہونے اور مظاہرہ کرنے جارہے تھے لیکن انتظامیہ نے ہمیں اجازت نہیں دی اور سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے سمیت متعدد افراد جب دوسرے عہدیداروں کو روکا گیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم پوری شاہ گنج اسمبلی میں جاکر کسانوں سے ملیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے۔