اردو

urdu

ETV Bharat / state

VHP, Bajrang Dal Protest راجوری قتل عام کے خلاف میرٹھ میں احتجاج - اتر پردیش کے میرٹھ

کشمیر میں اکثریتی طبقے کے لوگوں کے قتل عام پر میرٹھ میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے پتلے کو نذر آتش کیا۔انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی. VHP And Bajrang Dal Protest

راجوری میں قتل عام کے خلاف میرٹھ میں احتجاج
راجوری میں قتل عام کے خلاف میرٹھ میں احتجاج

By

Published : Jan 5, 2023, 3:47 PM IST

راجوری میں قتل عام کے خلاف میرٹھ میں احتجاج

میرٹھ:وادی کشمیر کے راجوری ضلع میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اکثریتی طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنائے جانے پر ملک بھر میں غم اور غصے کا ماحول ہے۔ Vishwa Hindu Parishad And Bajrang Dal Protest Against Terrorist attack In Kashmir In Meerut

اتر پردیش کے میرٹھ میں بھی آج وشو ہندو پریشد،بجرنگ دل اور مہیلا مورچہ کی جانب سے راجوری میں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے عسکریت پسندوں کے پتلے کو نذر آتش کیا. ساتھ ایک میمورنڈم حکومت ہند کے نام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسی بے گناہ کی جان نہ جائے ۔

میرٹھ میں بھی وشو ہندو پریشد اور راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنان نے کمشنری چوک سے ڈی ایم کے دفتر تک ریلی کا اہتمام کیا۔ضلع کے مختلف حصوں میں پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف بالخصوص ہندو تنظیموں کی طرف سے وادی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وشو ہندو پریشد اور راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنان نے ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کو میمورنڈم سونپا۔ وادی میں ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bajrang Dal, VHP Protest راجوری میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کا احتجاج

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ہندوؤں کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے۔ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنائی جائے جس سے بے گناہ لوگوں کی جان نہ جا سکے۔ Vishwa Hindu Parishad And Bajrang Dal Protest Against Terrorist attack In Kashmir In Meerut

ABOUT THE AUTHOR

...view details