اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیسرے عشرے کی عبادت اور فضائل - Virtues of the holy month of Ramadan

رمضان کے مقدس مہینے کے دونوں عشرے گزر جانے کے بعد اب تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا چل رہا ہے۔ اس میں روزے دار مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔

تیسرے عشرے کی عبادت اور فضائل
تیسرے عشرے کی عبادت اور فضائل

By

Published : May 7, 2021, 8:11 PM IST

رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے میں تین عشرے ہوتے ہیں۔ پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے۔

تیسرے عشرے کی عبادت اور فضائل


ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے دونوں عشرے گزر جانے کے بعد اب تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا چل رہا ہے۔ اس میں روزے دار مسجدوں میں اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔



تو وہیں خواتین روزے دار بھی اپنے گھروں میں پردے میں رہ کر اللہ کی عبادت کرتی ہیں اور اعتکاف میں بیٹھتی ہیں اور عید کا چاند دیکھنے کے بعد اعتکاف سے باہر آتی ہیں اور عید مناتی ہیں۔



محلے کی ہر مسجد میں ایک یا ایک سے زیادہ لوگ اعتکاف میں بیٹھ کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں نماز پڑھتے ہیں اور انہیں مسجد سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی روزے رکھنا اور اللہ کی عبادت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔



مولانا اسماعیل نعیمی نے بتایا کہ ماہ رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہوتا ہے۔ اس عشرے میں لوگ مسجدوں میں بیٹھ کر اعتکاف میں رہ کر نماز پڑھتے ہیں، قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں، اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ محلے کی مسجد میں ایک یا ایک سے زیادہ لوگوں کا اعتکاف میں بیٹھنا ضروری ہے۔ اعتکاف میں بیٹھنے سے محلے کے سبھی لوگوں کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details