جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد پولیس کی کاروائی سے ناراض لوگوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتھراؤ کیا جس کے مد نظر پولیس نے لاٹھی چارج کردی اور آنسو گیس کے گولے داغنے شروع کر دیے۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد احتجاج - جمہ کی نماز ادا کرنے جا رہے لوگوں پر لاٹھیاں چارج کر دیں ۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش کے ضلع امروہہ میں پر تشدد احتجاج کیا گیا۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد احتجاج
اترپردیش کے ضلع امروہہ میں آ ج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے بند کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جمعہ کی نماز ادا کرنے جا رہے لوگوں پر لاٹھیاں چارج کر دیں ۔
پولیس کی اس کاروائی سے بے قابو بھیڑ نے کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے 3 موٹرسایکل کو آ گ کے حوالے کر دیا، اس واقعے پر پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آ ئی جبکہ ایک شخص کے ہاتھ میں گولی لگی ہے سبھی زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مفتی عفان نے مسجد سے اعلان کر کے لوگوں سے امن قائم کرنے کی اپیل کی ۔