اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: گاڑی ہٹانے کے معاملے پر تصادم، 31 کے خلاف کیس درج - etv urdu

اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سڑک سے گاڑی ہٹانے کے معاملے پر دو گروپ میں تصادم ہوگیا۔ سورج پور کوتوالی پولیس نے 16 کو نامزد کرتے ہوئے 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم سکھبیر کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

گاڑی ہٹانے کو لے کر فریقین میں تصادم
گاڑی ہٹانے کو لے کر فریقین میں تصادم

By

Published : May 31, 2021, 9:25 PM IST

گریٹر نوئیڈا کے سورج پور کوتوالی علاقے میں گاڑی کو سڑک سے ہٹانے کو لے کر دو فریق میں زبردست مار پیٹ ہوئی ہے۔ اس میں ایک خاندان کے لوگوں پر حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں متاثرہ خاندان کے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک فریق کا الزام ہے کہ شرپسندوں نے گھر کی خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سورج پور کوتوالی پولیس نے 16کو نامزد کرتے ہوئے 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سکھبیر کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ دیگر مفرور ملزمنن پر گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ افراد سورج پور قصبے میں واقع ایک کالونی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے شکایت میں بتایا ہے کہ وہ اپنے بیٹے اور پڑوسی کے ساتھ گھر پر بیٹھے تھے۔ اسی دوران سورج پور کے سورو اور گورو ٹریکٹر سے گزر رہے تھے۔

انہوں نے راستے میں کھڑی کار کو ہٹانے کو کہا۔ متاثرہ شخص سے کار ہٹانے میں تھوڑی تاخیر ہوئی۔ اس سے دونوں بھائیوں کو غصہ آیا اور انہوں نے اپنے 30 دیگر ساتھیوں کو فون کر کے بلا لیا اور 30 کے قریب افراد ہتھیاروں کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے۔

ساتھیوں کے پہنچتے ہی انہوں نے متاثرہ افراد کے لواحقین پر حملہ کردیا۔ جو بھی ملا ، اسے مارا پیٹا گیا۔ اس دوران گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ بیڈ ٹچ کی بھی شکایت درج کی گئی ہے۔ مار پیٹ اور شور سنتے ہی آس پاس کے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس دوران ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ لوگوں نے زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر کے کاروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details