میرٹھ میں ایک خاتون کی سسرالیوں کے ذریعے بیچ سڑک پر مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نے خاتون کی تصدیق کرکے اس معاملے میں کارروائی کر تے ہوئے خاتون کے جیٹھ کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس کا شوہر فرار بتایا جارہا ہے۔
میرٹھ میں خاتون کی پٹائی کا وائرل ویڈیو تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے مجید نگر کا بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازعہ کی وجہ سے خاتون کو سر راہ سڑک پر خاتون کے شوہر اور ان کے جیٹھ نے مارپیٹ کی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس پورے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے خاتون کے جیٹھ طالب کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ اس کا شوہر فرار بتایا جارہا ہے، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔