اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: خواتین پر ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت

عمیق جامعی نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ خود کو مسلم خواتین کے ہمدرد بتاتے ہیں اب ایسا کیا ہوا کہ لکھنؤ میں پُرامن خواتین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔

violence against protesting women unacceptable: ameeque jamei
خواتین پر ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت

By

Published : Jan 21, 2020, 8:50 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:01 PM IST

آئین بچاؤ دیش بچاؤ مہم کے کنوینر عمیق جامعی نے گزشتہ روز لکھنؤ پولیس کی طرف سے پُر امن طریقے سے گھنٹہ گھر پر شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف پُرامن خواتین احتجاجیوں پر ایف ائی آر درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ملک اور دنیا کو معلوم ہے کہ شاهين باغ کی طرز پر گھنٹہ گھر پر خواتین نے غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا شروع کیا ہے جس کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا پولیس کی جانب سے احتجاجیوں کے کمبل وغیرہ چھیننا قابل مزمت ہے۔

عمیق جامعی نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ خود کو مسلم خواتین کے ہمدرد بتاتے ہیں اب ایسا کیا ہوا کہ لکھنؤ میں پُرامن خواتین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے اتر پردیش پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ خواتین کو پُرامن احتجاج کرنے کی اجازت دے۔

خیال رہے قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف اتر پردیش میں جاری تحریک کی کنوینر سمیہ رانا سمیت ڈیڑھ سو سے زائد خواتین پر لکھنؤ پولیس نے ایف آئی آر درج کیں ہیں۔ان پر فساد بھڑکانے، دفعہ 144 توڑنے کے الزامات ہیں۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details