امروہہ میں بچوں پر مظالم، ویڈیو وائرل - بچوں پر ظلم کا ویڈیو وائرل
ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کےادم پور تھانے علاقے کے گاؤں پتھرا کے رہنے والے دو معصوموں کو صرف اس لیے درخت سے باندھ کر سزا دی گئی کیونکہ یہ بچے کھیل کھیل میں پڑوس کے گھر میں چلے گئے۔
امروہہ میں بچوں پر ظلم کا ویڈیو وائرل
یہ معاملہ ادم پور تھانہ علاقے کا ہے جہاں ناراض پڑوسی نے دونوں معصوموں کو ایک درخت سے باندھ دیا اور ان کی پٹائی بھی کے۔
لیکن گاؤں کے ہی کسی شخص نے اس پورے معاملے کی ویڈیو بنالی اور وائرل کر دی۔ جس کے بعد پولیس کو اس معاملے کی اطلاع مل گئی لیکن گاؤں کے لوگوں نے اس میں سمجھوتہ کرادیا۔
امروہہ کے اے ایس پی اجے کمار کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ دونوں فرقان میں سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اس لیے کوئی کرووائی نہیں کی گئی۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:22 PM IST