اگر حکومت سنجیدہ ہے تو انتظامیہ کا سخت ہونا بھی لازمی ہے۔
لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور کرانے کے بہت دعوے کئے گئے ہیں اور کرائے بھی جا رہے ہیں۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی میں متعدد ایف آئی آر بھی درج ہوئی۔
اس کے علاوہ62سے زیادہ لوگ گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں۔
لیکن نوئیڈا کے بہت سے علاقوں میں اس کارروائی اور نصیحت کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا گیا۔
اہم شاہراہوں پر ضرور پولیس محتاط ہے اور سرحدی علاقوں میں سختی سے چیکنگ کر رہی ہے ۔