اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ Model Code of Conduct ہوگیا ہے اور اسی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ راش دکانوں سے تقسیم کئے جانے والے راشن اور تیل کے پیکیٹ سے یوگی اور مودی کی تصاویر ہٹائی جائے۔
مودی۔یوگی کی تصویر والے تیل کے پیکیٹ اس کے باوجود اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں راشن دکانوں سے ملنے والے تیل پر ضاطبہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی Violation of Model Code of Conduct اور ان پیکیٹس پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر پائی گئی۔ کچھ لوگوں نے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے حکومتی راشن کی دکانوں پر حسب معمول راشن کے ساتھ نمک، رفائینڈ آئیل اور چنا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
راشن کی دکانوں کو رفائینڈ آئیل کے ایک کلو کے جو پیکیٹ تقسیم کئے گئے ان پر نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر شائع ہے۔
مودی۔یوگی کی تصویر والے تیل کے پیکیٹ محکمہ سپلائی کی جانب سے تیل کے پیکیٹ پر چھپی دونوں تصویر کو چھپا کر صارفین کو دینے کی ہدایت دی تو گئی ہے لیکن کچھ دکانداروں کو اس کی کوئی فکر نظر نہیں۔
فیس بک پر جب ذیشان حیدر نامی ایک یوزر نے اس تصویر کے بارے میں ویڈیو وائرل کئے تو ای ٹی وی بھارت نے کچھ راشن کی دکانوں کا دورہ کیا۔
اس دوران رفیع نگر کے دیاونتی کی راشن کی دوکان پر یوگی۔مودی کی تصویر والا رفائینڈ آئیل تقسیم ہوتے ہوئے ملا۔
حالانکہ یہاں کچھ رفائینڈ کے پیکٹ پر یوگی مودی کی تصویروں کو کالے رنگ سے چھپا ضرور دیا گیا تھا لیکن وہ تقسیم نہیں کئے جا رہے تھے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس کے بعد قمریا باغ میں واقع تین راشن کی دکانوں کا دورہ کیا اور وہاں بھی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑتی نظر آئیں۔اس دوران وہاں انتظامیہ کے ایک ذمہ دار سے بھی ملاقات ہوئی اور بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ راشن دکانداروں کو تصویر چھپا کر تیل تقسیم کی ہدایت دی گئی اس کے علاوہ کچھ دوکان دار ایسے بھی ملے جو دونوں تصویر ہٹاکر بھی تیل تقسیم کر رہے تھے۔