نوئیڈا اسٹیڈیم میں ہونے والی علی ریسلنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں کے فری اسٹائل باؤٹ کے دوران کوویڈ 19 پروٹوکال کی مبینہ خلاف ورزی ہوئی تھی، ریسلنگ اولمپک کا پہلا بڑا کھیل ہے جس نے کورونا وبا کے باوجود قومی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔جس میں خود ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سرن سںگھ بھی ماسک نہیں لگائے ہوئے تھے۔
کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کشتی فیڈریشن سے وضاحت طلب کووڈ19 پروٹوکال کی خلاف ورزی کرنے پر اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے نوٹس لیا اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) سے وضاحت طلب کیا ہے۔
سائی کے ڈائرکٹر جنرل سندیپ پردھان نے ایک بیان میں کہا 'ہم نے یہ معاملہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے رکھا ہے اور انہیں بتایا ہے کہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ 'ہم نے فیڈریشن سے بھی کہا ہے کہ وہ مبینہ خلاف ورزی کے لیے رپورٹ طلب کی ہے۔
کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کشتی فیڈریشن سے وضاحت طلب سائی نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ قومی کھیلوں کے فیڈریشنوں (این ایس ایف) کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوویڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کرایا جائے۔'