اردو

urdu

ETV Bharat / state

Violation of Covid Guidelines in BJP Rally: بی جے پی رہنما بغیر ماسک کے، آخر کورونا گائیڈ لائنز کس کے لیے؟

اتر پردیش حکومت نے کورونا اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رات کا کرفیو اور مختلف گائیڈ لائنز جاری کی ہیں لیکن بی جے پی کی انتخابی ریلیوں میں ان گائیڈ لائنز کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔

بی جے پی کی ریلیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑ رہی ہیں
بی جے پی کی ریلیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑ رہی ہیں

By

Published : Dec 25, 2021, 10:53 PM IST

ایک جانب اتر پردیش حکومت کورونا اور اومیکرون کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے تو وہیں اس کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما سمیت متعدد ارکان اسمبلی اور کارکنان انتخابی ریلیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے۔

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے اتر پردیش حکومت نے 24 دسمبر کی شام کو گائیڈ لائن جاری ک جس کے مطابق رات کے کرفیو کو دوبارہ نافذ کرنے، ماسک پہننے اور سماجی دوری جیسی چیزوں کے بارے میں ہدایت دی گئی ہے۔

بی جے پی کی ریلیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑ رہی ہیں

گائیڈ لائن میں ایک اہم ترین اصول یہ بھی ہے کہ شادیوں میں صرف 200 افراد ہی شریک ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب گائیڈ لائن بنانے والے حکومتی نمائندے 24 گھنٹے بعد ہی اس کی خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے 25 دسمبر کو ہی اس گائیڈ لائن کو سائیڈ لائن کر دیا اور انتخابی اسٹیج پر پہنچتے ہی ان کا ماسک اتر گیا۔

بی جے پی کی ریلیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑ رہی ہیں

نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما نے ضلع غازی آباد کے مراد نگر علاقے میں بی جے پی کی جن وشواس یاترا میں شرکت کی لیکن اسٹیج پر پہنچتے ہی ماسک ہٹا دیا۔

سماجی دوری تو دور کی بات انہوں نے پورے سفر کے دوران ماسک نہیں پہنا۔

  • اراکین اسمبلی اور کارکنان کو کورونا کا خوف نہیں؟

لونی علاقے میں بی جے پی کی جن وشواس یاترا میں بھی بی جے پی کے زیادہ تر کارکنان بغیر ماسک کے تھے جس کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی جن وشواس یاترا میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی۔ یاترا کی قیادت باغپت کے ایم پی ستیہ پال سنگھ اور علی گڑھ کے ایم پی ستیش گوتم نے کی ان دونوں ارکان نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details