اردو

urdu

ETV Bharat / state

ونے کٹیار کا بیان عدلیہ کی توہین کے مترادف - undefined

ونئے کٹیار کے بیان، جس میں انہوں نے کہاکہ ’ایودھیا کو جیت لیا گیا ہے اور اس کے بعد کاشی متھرا کی باری ہے‘ پرعلما نے سخت تنقید کی ہے۔

ونئے کٹیار کا بیان عدلیہ کی توہین کے مترادف

By

Published : Nov 4, 2019, 7:13 PM IST

مفتی اسد قاسمی نے ونے کٹیار پر الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ ملک کے امن و امان کو بگاڑنے کےلیے کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے ایسے میں ونئے کٹیار کا یہ بیان عدالت کی توہین ہے۔

ونئے کٹیار کا بیان عدلیہ کی توہین کے مترادف

اسد قاسمی نے مزید کہا کہ جہاں ایک طرف مسلم رہنما ارشد مدنی ہر حال میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کی نصیحت کر رہے ہیں تو دوسری جانب نام نہاد ہندو رہنما فیصلہ سے قبل جیت کی بات کرتے ہوئے عدلیہ کی توہین کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ کو ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنا چاہئے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہ سکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details