اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراج گنج: تیندوے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ - تیندوئے نے دہشت پھیلا دی

اترپردیش کے مہاراج گنج میں تیندوے کے حملے سے گاؤں کےعوام خوفزدہ ہیں۔ وہیں، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے پنجرہ لگا کر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر تیندوا پکڑ میں نہیں آ سکا ہے۔

تیندوے
تیندوے

By

Published : Apr 3, 2021, 1:59 PM IST

Updated : Apr 3, 2021, 3:36 PM IST

اترپردیش کے مہاراج گنج کے کوٹھی بھار علاقے کے پَٹ کَھولی میں تیسرے دن ہفتے کے روز بھی تیندوے کا خوف ہے۔ ہفتے کی صبح تیندوے نے ایک 22 برس کے شخص پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ اہل خانہ اسے زخمی حالت میں لے کر سِسوا پی ایچ سی پہنچے، جہاں علاج کے بعد ڈاکٹروں نے اسے گھربھیج دیا۔

تیندوے کے حملے سے گاؤں کے عوام خوفزدہ ہیں۔ وہیں، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے پنجرہ لگا کر تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر تیندوا پکڑ میں نہیں آ سکا ہے۔

گیڑہرُوآجنگل سے متصل پَٹ کَھولی میں تیندوے نے دہشت پھیلا دی ہے۔ جمعرات کی صبح کھیسراری کے باشندے 60 سال کے کیدار اور پڑوسی ضلع کشی نگر کے بھیڑی جنگل کے باشندے سُکئی اور گنیش کو تیندوے نے پنجہ مار کر زخمی کر دیا تھا۔ شام کو تیندوے کو پکڑنے پہنچے محکمہ جنگلات کے رینجر سمیت تین اہلکاروں کو بھی تیندوے نے زخمی کر دیا۔

اسی دوران جمعہ کی صبح رفع حاجت کے لیے نکلے پٹکھولی کے باشندے امریش پر تیندوے نے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیندوے نے تین چار دن پہلے کشی نگر کے کھڈا تھانہ حلقے کے موضع کَھیرا میں خوف زدہ کر دیا ہے۔ اس وقت کا فوٹو اور ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

Last Updated : Apr 3, 2021, 3:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details