اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ - villagers protest against local administration

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'پردھان منتری آواس یوجنا' میں ہو رہی بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Aug 8, 2019, 4:39 PM IST

یہ مظاہرہ امبیڈکر دل کی قیادت میں ہوا۔ مظاہرین گذشتہ پانچ دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔

امبیڈکر دل کے کارکنان نے سی ڈی او دفتر کے باہر مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔

سورت گنج بلاک کے میر پور کے پردھان کے خلاف امبیڈکر دل کے کارکنان 5 اگست سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ

ان کا الزام ہے کہ میرپور کے پردھان نے 21 گاؤں والوں سے 10-10 ہزار روپیہ لے لئے ہیں، اور انہیں مکان نہیں دلایا۔

جب کہ لسٹ میں ان کا نام بھی تھا۔ امبیڈکر دل کارکنان پہلے بھی کئی اس معاملے کو لیکر احتجاج کر چکے ہیں، لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

پانچ دنوں سے بھوک ہڑتال کے دوران کئی کارکن بیمار بھی ہوئے لیکن اس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

اس سے ناراض امبیڈکر دل کارکنان نے سی ڈی او دفتر پہونچ کر مزید نعرہ بازی کی اور پردھان پر مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی۔

امبیڈکر دل کارکنان نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کا مطالبہ نہیں مانا گیا تو وہ لکھنؤ جاکر مظاہرہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details