اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوبند: بدمعاشوں کے خوف سے گاؤں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

دیوبند کوتوالی کے گاﺅں راجو پور میں کچھ خاندان کے لوگ گاؤں کے ہی بدمعاشوں کے خوف سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ گاؤں چھوڑنے والوں نے اپنے مکانات کی دیواروں پر لکھ دیا ہے کہ وہ نجم کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے پریشان ہوکر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

villagers forced to relocate for fear of thugs in saharanpur deoband uttar pradesh
بدمعاشوں کے خوف سے گاؤں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

By

Published : Dec 9, 2020, 8:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں دیوبند کوتوالی کے گاﺅں راجو پور میں گاﺅں کے ہی نجم نامی ایک بدمعاش آج کل پورے گاﺅں میں خوف اور دہشت پھیلا رکھی ہے۔ اس کے خوف اور دہشت سے پریشان ہوکر راجو پور کے کچھ خاندان کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ گاؤں چھوڑنے والوں نے اپنے مکانات کی دیواروں پر لکھ دیا ہے کہ وہ نجم کی بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے پریشان ہوکر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

بدمعاشوں کے خوف سے گاؤں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

دیوبند کوتوالی کے گاﺅں راجو پور کے باشندوں کا کہنا ہے کہ نجم پولیس کے نام پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر اور الٹے سیدھے مقدمات میں پولیس سے ساز باز کرکے نام لکھوا دیتا ہے۔ بعد میں پولیس کا خوف دکھاکر بڑی بڑی رقم وصول کرتا ہے۔ اگر کوئی شخص رقم دینے سے انکار کرتا ہے تو اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا ہے۔

جب اس سلسلے میں دیوبند کے سرکل آفیسر رجنیش کمار اپادھیائے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک تحریر موصول ہوئی ہے، جس میں ایک شخص کی جانب سے لوگوں کو خوف زدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سی او نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس طرح کی حرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو پریشان ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کووند سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل

انہوں نے بتایا کہ نجم کے خلاف جانچ شروع کردی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لیکن سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ راجو پور میں ہی پولیس چوکی واقع ہے۔ جہاں پر نجم نام کا یہ بدمعاش لوگوں سے پولیس کے نام پر پیسے وصول کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان تمام واقعہ سے پولیس ناواقف ہے؟

بدمعاشوں کے خوف سے گاؤں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

واضح ہوکہ نجم کی غنڈہ گردی سے پریشان ہوکر لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ دیوبند کے سرکل آفیسر رجنیش کمار نے بتایا کہ راجو پور کے باشندے نسیم احمد اور محمد حنیف نے پولیس کو دی گئی شکایتی تحرر میں کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے پنچایتی انتخابات میں پردھان کے عہدے کا ایک امیدوار مسلسل ان کا استحصال کر رہا ہے۔

دیوبند کے سی او رجنیش کمار اپادھیائے کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحریر کی بنیاد پر جانچ شروع کردی گئی ہے اور متاثرہ افراد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ گاﺅں میں کسی شخص کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاﺅں کے مذکورہ پردھان امیدوار کو بلاکر وارننگ دے دی گئی ہے کہ کوئی بھی غلط حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یہ بھی انتباہ دے دیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو اس طرح کی آزادی نہیں ہے کہ وہ گاﺅں یا سماج کے کسی بھی شخص کو مالی، جسمانی یا ذہنی طور پر پریشان کرے۔ اگر اس طرح کی شکایات دوبارہ موصول ہوئیں تو سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details