اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس: گاؤں کے لوگوں نے کوتوالی میں توڑ پھوڑ کی - up news

فرضی ووٹ ڈالنے کے معاملے میں گذشتہ روز پولیس نے ایک نوجوان کو اٹھا کر کوتوالی لے گئی۔ اس واقعہ سے برہم لوگوں نے کوتوالی پہنچ کر پولیس سے مار پیٹ اور جم کر توڑ پھوڑ کی۔

ہاتھرس: گاؤں کے لوگوں نے کوتوالی میں توڑ پھوڑ کی
ہاتھرس: گاؤں کے لوگوں نے کوتوالی میں توڑ پھوڑ کی

By

Published : Apr 16, 2021, 10:46 AM IST

اترپردیش میں ضلع ہاتھرس کے سہپؤ کوتوالی پولیس نے گذشتہ روز تھرورا گاؤں کے ایک نوجوان کو اٹھا کر کوتوالی لے آئی۔ اس واقعہ سے برہم گاؤں والوں نے کوتوالی پولیس سے مار پیٹ اور جم کر توڑ پھوڑ کی۔

اطلاعات کے مطابق تھرورا گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار کے رشتہ دار کو پولیس نے فرضی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کرکے کوتوالی لے گئی۔

ویڈیو

اس واقعے سے ناراض تھرورا گاؤں کے لوگ کوتوالی پہنچ کر پولیس اہلکار سے مار پیٹ اور کوتوالی میں جم کر توڑ پھوڑ کی ۔

اس دوران تھانہ میں موجود پولیس اہلکار سنتوش پر گاؤں والوں نے حملہ کردیا۔ سنتوش نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔

پولیس اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details