اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر کی مشکوک حالت میں موت - مہیپال کی اچانک طنیعت خراب

آفیسر کی اہلیہ سیما دیوی نے بتایا کہ 'اتوار کی رات اچانک ان کے شوہر مہیپال کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں مراد آباد ریفر کردیا لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔'

امروہہ: ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر کی مشکوک حالت میں موت
امروہہ: ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر کی مشکوک حالت میں موت

By

Published : Dec 1, 2020, 6:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے نوگوان پولیس تھانہ علاقہ کے گاؤں مکاری کے رہائشی مہیپال کی اچانک طنیعت خراب ہونے کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ مہیپال وگاجرولا بلاک میں ولیج ڈویلپمنٹ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ اس وقت وہ شہر کے محلہ ٹیچر کالونی میں کنبہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔

امروہہ: ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر کی مشکوک حالت میں موت

ولیج ڈویلپمنٹ آفیسر کی اہلیہ سیما دیوی نے بتایا کہ 'اتوار کی رات اچانک ان کے شوہر مہیپال کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں مراد آباد ریفر کردیا لیکن علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔'

امروہہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'مقتول شراب کے عادی تھے اور وہ کافی عرصے سے شراب پی رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ پہلے بھی حادثے کا شکار ہو چکے تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details