اتر پردیش کے کانپور میں کچھ انتہا پسندوں نے ایک مسلمان رکشہ ڈرائیور کو سرعام پیٹا اور 'جئے شری رام' کے نعرے لگائے اور سڑک پر جلوس بھی نکالا۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ ہندو انتہا پسند لوگ کھلے عام مسلم طبقے کے ایک شخص پر حملہ کر رہے ہیں اور اس کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر بھی مجبور بھی کررہے ہیں۔ اس ی دوران تقریبا 8 سال کی ایک معصوم بچی اپنے والد کو بچانے کے لیے بار بار حملہ آوروں سے نہ مارنے کی التجا کر رہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہندو انتہا پسند لوگ نوجوان کو پیٹتے رہے۔
دراصل کانپور کے برا علاقے کی کچی بستی سے تعلق رکھنے والے افسر احمد ای رکشہ چلاتے ہیں، ان کا ای رکشہ پڑوس میں بنی ایک جھونپڑی سے ٹکرا گیا جس کی وجہ جھگڑا شروع ہوگیا۔
اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرقہ پرست لوگوں نے اسے ہندو مسلم کا رنگ دے دیا۔ پڑوسی اجے بینڈ والا، اس کا لڑکا ڈان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے افسر کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی، اس مار پیٹ کو اجے کے ساتھیوں نے مذہبی رنگ دیتے ہوئے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی مجبور کیا۔