میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں کورونا جانچ سینٹر میں ایک والد اپنی لڑکی کی کورونا جانچ کرانے پہنچا تھا،لیکن ویڈیو میں وہ شخص خود سے ہی لڑکی کی کورونا جانچ میں استعمال ہونے والی سلائڈ کا استعمال کرتا ہوا دکھ رہا ہے۔
میرٹھ: کورونا جانچ میں لاپرواہی کا ویڈیو وائرل - میڈیکل کالج انتظامیہ اور محکمہ صحت کی فضیحت
میرٹھ کے سردار ولبھ بھائی پٹیل میڈیکل کالج میں کورونا جانچ میں لاپرواہی کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد میڈیکل کالج انتظامیہ اور محکمہ صحت کی فضیحت ہو رہی ہے۔کالج انتظامیہ اب اس معاملے سے جڑی جانچ کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کی ہے۔
میرٹھ: کورونا جانچ میں لاپرواہی کا ویڈیو وائرل
جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ پہلے تو اس طرح کے کام کو صحیح ٹہرا رہے تھے لیکن جب لاپرواہی کی بات کی تو وہ اب اس پورے معاملے میں جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہہ رہی ہے۔
میرٹھ میں کورونا جانچ کے نام پر جس طرح سے لاپرواہی کا ویڈیو سامنے آیا ہے اس کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ میرٹھ میں محکمہ صحت کورونا انفیکشن کے معاملے میں کتنا سنجیدہ ہے یہ اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے۔