اس دوران اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو حراست میں لیے جانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اجے کمار للو نے خود پانچ ساتھیوں کے ہمراہ اس گرفتاری کی بات کی تھی لیکن آگرہ پولیس کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار لالو کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی بسوں کو لے کر جاری مظاہرے صبح سے دیر شام تک آگرہ۔جے پور قومی شاہراہ پر ہوئے، کانگریس نے مہاجر مزدوروں کے لیے بس بھیجنے کا انتظام کیا تھا لیکن بسوں کی اتر پردیش میں داخلے کی اجازت نا ہونے پر آگرہ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ان بسوں کو وہیں روک دیا۔
جبکہ اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور راجستھان حکومت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش گرگ اتر پردیش بارڈر پر بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے پہنچے لیکن پولیس نے اجے کمار للو کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا۔
اجے کمار للو گرفتاری کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔