اردو

urdu

ETV Bharat / state

کتے کے ذریعہ لاش کو نوچنے کا ویڈیو وائرل - سڑک حادثے میں زخمی

سنبھل کے ضلعی اسپتال کے اسٹریچر پر رکھے مردہ بچی کی لاش کو نوچتے ہوئے کتے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔

Sambhal news dog tearing the body of a dead girl on a stretcher
کتے کی ویڈیو کے بعد انچارج ڈاکٹر کو معاملے کی تحقیقات کا حکم

By

Published : Nov 27, 2020, 7:15 PM IST

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں کتے کے نوچنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔

مردہ لڑکی کے والد چرن سنگھ نے الزام لگایا کہ بچی کل ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئی تھی ۔ علاج کروانے سے پہلے ہی دم توڑدی، جس کے بعد اسپتال کے عملے نے بچی کی لاش اسٹریچر پر رکھ کر اور اسے اسپتال کے احاطے میں رکھ دیا ۔ اسی دوران بچی کی موت کی اطلاع لواحقین کو دی گئی۔

ضلع اسپتال سے کچھ دیر کے لئے باہر گیا ہوا تھا۔

کچھ دیر بعد جب ضلع اسپتال واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ ایک کتا اس بچی کی لاش کو نوچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس نے اس کتے کوبھگایا۔

ضلعی اسپتال کے عملے سے لاپرواہی کی شکایت بھی کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ اسپتال میں کتے کی ایک بچے کی لاش کو نوچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کے عملے میں ہنگامہ برپا ہوگیا ہے ۔ ضلع میں صحت ڈیپارٹمنٹ سی ایم او امیتا سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپتال کے انچارج ڈاکٹر کو تحقیقات کا حکم دیا ۔

اس سے پہلے بھی 1 نومبر کو ، جنگلی جانور نے پوسٹ مارٹم وارڈ میں رکھے ہوئی مردہ بچی کی ناک نوچ لی تھی ۔ جس کے بعد سی ایم او امیتا سنگھ غفلت برتنے والے صحت کارکنوں کے خلاف ایکشن لیا تھا ۔

لیکن لاپرواہی کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

اب سی ایم او امیتا سنگھ نے ڈسٹرکٹ اسپتال میں کتے کی ویڈیو کے بعد انچارج ڈاکٹر کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ۔ کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور کارروائی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details