اترپردیش کے سابق وزیر اور سماجوادی پارٹی کے موجودہ رکن اسمبلی اعظم خاں کو سپریم کورٹ سے آخری معاملہ میں ضمانت حاصل ہو جانے پر رامپور میں اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچائی کی جیت ہے۔ Azam Khan Release From Jailڈانہوں نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ کو بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ اعظم خاں کو لمبی قید کے بعد اب انصاف ملا ہے۔ تزئین فاطمہ نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عدالت عظمیٰ نے ہمیں انصاف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کل یا پرسوں تک رامپور اپنی رہائش گاہ پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کے بعد اعظم خاں کی اب تمام 89 معاملوں میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔ اعظم خان اور حامیوں کے لئے یہ بڑی راحت والی خبر ہے۔ حالانکہ اس عبوری ضمانت کے بعد ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اعظم خاں کب جیل سے باہر آ سکیں گے۔ دراصل گزشتہ دنوں اعظم خاں کے خلاف ایک دیگر معاملے میں پولیس نے اپنی کارروائی تیز کی ہے۔