اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindu Muslim Unity Victory ضمنی انتخابات میں ملی جیت ہندو مسلم اتحاد کی کامیابی

مظفر نگر ضلع کے کھتولی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی اورراشٹریہ لوک دل اتحاد کے امیدوار مدن بھیا کی جیت کو ایس پی کے سنیئر رہنماوں نے ہندو مسلم اتحاد قرار دیا۔Hindu Muslim Unity Victory

ضمنی انتخابات میں ملی جیت کو ہندو مسلم اتحاد کی کامیابی
ضمنی انتخابات میں ملی جیت کو ہندو مسلم اتحاد کی کامیابی

By

Published : Dec 12, 2022, 4:02 PM IST

میرٹھ:اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے کھتولی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی اورراشٹریہ لوک دل اتحاد کے امیدوار مدن بھیا کی جیت کو ایس پی کے سنیئر رہنماوں نے ہندو مسلم اتحاد قرار دیاSP And RLD Leader Win In By Election Is A Hindu Muslim Unity Victory

مظفر نگر ضلع کے کھتولی پر آر ایل ڈی اور مین پوری سیٹ پر بھی سماجوادی پارٹی نے اپنا اپناکا قبضہ برقرار رکھا جس پر راشٹریہ لوک دل اور سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2024 پارلیمانی انتخابات میں اگر بی جے پی کو شکست دینی ہے تو سبھی سیکولر سیاسی جماعتوں کو اس محاذ کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے اتحاد کی جیت نا صرف ہماری پارٹیوں بلکہ کے لئے ایک مثال ہے ۔ہمارے اتحاد نے بی جے پی کی مذہب اور نفرت کی سیاست کو شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں:Madan Bhaiya Win Khatauli By Election کھتولی ضمنی انتخابات میں آر ایل ڈی امیدوار مدن بھیا کی جیت

ان کا کہنا ہے کہ کھتولی اور مین پوری میں ہندو مسلم اتحاد کی جیت ہے ۔اس اتحاد کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کی مدد سے 2024 میں بی جے پی کو شکست دی جا سکتی ہے ۔تمام سکولر پسند جماعتوں کو اس محاذ میں شامل ہونے کی ضرورت ہے ۔اسی محاذ کی بدولت بی جے پی کو 2024 میں شکست ہو سکتی ہے ۔SP And RLD Leader Win In By Election Is A Hindu Muslim Unity Victory

ABOUT THE AUTHOR

...view details