متاثرہ نے میڈیا سے اپنی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا سب کچھ ہوجانے کے بعد بھی شاہجہاں پور پولیس نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔
بی جے پی رہنما پر ریپ کا الزام عائد کرنے والی متاثرہ کی فریاد متاثرہ لڑکی نے انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سوامی چنمایانند کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ نے ناصرف پولیس پر مقدمہ درج نا کرنے کا الزام عائد کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ضلعی افسر اس کے والد کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
وہیں متاثرہ نے دہلی کے تھانے میں جنسی زیادتی کا زیرو رپورٹ درج کرائی ہے، جسے ایس آئی ٹی کو ٹرانسفر کیا گیا ہے۔
متاثرہ نے مزید کہا کہ سوامی چنمیانند گزشتہ ایک برس سے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہے تھے جبکہ مجھے مسلسل دھمکی بھی دی جاتی رہی ہے اسی لیے میں نے دہلی اور راجستھان میں پناہ لے رکھی تھی۔
متاثرہ نے شاہجہاں پور کے ضلع مجسٹریٹ اندر وکرم سنگھ پر اپنے والد کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے، ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔