نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے سی پی آر کمپری ہنسیوکارڈیو پلمونری لائف سپورٹ (سی سی ایل ایس) کے ایڈوانسڑ دستور العمل کا اجراء کیا اور اس کے مصنف جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ استھیسیو لوجی کے صدر پروفیسر سید معید احمد کی عزت افزائی کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے دستور العمل کا اجراء حیدرآباد میں امریکن ایسوسی ایشن آف فزیشینس آف انڈین اور یجن کی کانفرنس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔
پروفیسر سید معید احمد نے کہا کہ مزکورہ دستور العمل کے مطابق بھارت میں سی پی آر کی ٹریننگ دے کر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی شرح اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔