اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University اے ایم یوکے وائس چانسلر نے استعفی دیا - علی گڑھ خبر

ریاست اترپردیش کے ایم ایل سی نامزد ہونے سے ایک روز قبل یعنی 2 اپریل کو عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا ،جس کا نوٹس آج جاری کیا گیا۔

چانسلر نے استعفی  دیا
چانسلر نے استعفی دیا

By

Published : Apr 4, 2023, 4:40 PM IST

Updated : Apr 4, 2023, 4:50 PM IST

وائس چانسلر نے استعفی دیا

ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) رجسٹرار محمد عمران کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 2 اپریل 2023 (دوپہر) کے وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے استعفیٰ کے نتیجے میں، پروفیسر محمد گلریز، پرو وائس چانسلر، آئین کے 2 (7) کے مطابق یونیورسٹی، وائس چانسلر کے فرائض اس وقت تک ادا کرنی ہے جب تک کہ کسی نئے چانسلر کا انتخاب عمل میں نہ آجائے۔

چانسلر نے استعفی دیا



اے ایم یو رجسٹرار کی جانب سے آج جاری نوٹس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے 2 اپریل 2023 کی دوپہر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جبکہ ریاست اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری ایم ایل سی نامزدگی کا نوٹس 3 اپریل 2023 کو جاری کیا گیا یعنی ایم ایل سی بننے سے ایک روز قبل وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کا نوٹس آج جاری کیا گیا ہے۔

چانسلر نے استعفی دیا



سر سید اکیدمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایم ایل سی نامزد ہونے کے بعد اپنے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی دیا ہے جس کا نوٹس آج رجسٹرار محمد عمران کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک روز قبل ہی استعفی دے دیا تھا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے ایم ایل سی بننے کے بعد وائس چانسلر کے عہدے سے استعفی دینا ضروری تھا لیکن آج جاری نوٹس میں وائس چانسلر نے 2 اپریل کو ہی یعنی ایم ایل سی بننے سے ایک روز قبل استعفی دے دیا تھا۔

۔ وائس چانسلر نے استعفی 2 اپریل کو دیا۔
۔ حکومت کی جانب سے ایل سی نامزدگی کا نوٹس 3 اپریل کو جاری ہوا۔
۔ 4 اپریل یعنی آج استعفی والا نوٹس رجسٹرار نے جاری کیا۔

مزید پڑھیں:AMU Girls Students Dharnaاے ایم یو طالبات کا وائس چانسلر لاج پر دھرنا

Last Updated : Apr 4, 2023, 4:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details