اردو

urdu

ETV Bharat / state

VHP Reaction on Jamaat Ulema Hind وی ایچ پی کی مولانا ارشد مدنی پر تنقید - سرکٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے خطاب

وشو ہندو پریشد کے قومی جوائنٹ جنرل سیکریٹری سریندر جین نے کہا کہ ایک طرف جمعیت علما ہند دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے، دوسری جانب سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہی ہے۔ مدنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب دکھاوا ہے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔ VHP Reaction On Jamaat Ulema Hind

وی ایچ پی کی مدنی پر تنقید
وی ایچ پی کی مدنی پر تنقید

By

Published : Feb 15, 2023, 1:06 PM IST

وی ایچ پی کی مدنی پر تنقید

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں وی ایچ پی کے جوائنٹ ڈاکٹر سیکریٹری سریندر جین نے سرکٹ ہاوس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما کے صدر ارشد مدنی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے کہا کہ ایک طرف مولانا آپسی بھائی چارے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف جہادیوں پر خاموش رہتے ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سریندر جین نے ارشد مدنی اور سوامی پرساد موریہ، اکھلیش یادو کے رام چرت مانس اور ہندوؤں پر تبصرہ کیے جانے پر بھی اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رام چرت مانس انسانی کردار ادا کرنے کا سبق دیتی ہے جو لوگ ہندو مذہب یا اس کی کتاب پر تبصرہ کر رہے ہیں وہ ملک میں منافرت پھیلا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو رام چرت مانس کو پڑھنا بہت ضروری ہے تاکہ وہ کسی پر تبصرہ نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamiat Ulem-e-Hind Chief Controversy مولانا ارشد مدنی کا جمعیت کے اجلاس میں خطاب اور تنازع، جانیے پوری تفصیل

وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے جمعیت اور ارشد مدنی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا ارشد مدنی کہاں منافقت کی بات کرتے ہیں۔ وہ آپسی بھائی چارے کی بات کرتے ہیں لیکن جہاں جہادیوں کی بات آتی ہے وہ خاموش ہو جاتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب جمعیت علماء
آئین کے بجائے شریعت کی بات کرنے والوں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔ ان تمام باتوں کو لیکر وی ایچ پی اب جمعیت کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details