اردو

urdu

ETV Bharat / state

High Court on Waqf Tribunal Verdict: وقف ٹریبونل کے فیصلہ پر ہائی کورٹ کی مہر - لکھنؤ وقف علی الاولاد

سینٹرل ایکٹ 1995کے تحت قائم وقف ٹریبونل کے چیئرمین اور ایک ممبر کے فیصلہ کو بھی اب ہائی کورٹ تسلیم UP High Court on Waqf Tribunal Verdict کرے گا۔

High Court on Waqf Tribunal Verdict: وقف ٹریبونل کے فیصلہ پر ہائی کورٹ کی مہر
High Court on Waqf Tribunal Verdict: وقف ٹریبونل کے فیصلہ پر ہائی کورٹ کی مہر

By

Published : Jun 22, 2022, 5:04 PM IST

Updated : Jun 22, 2022, 5:14 PM IST

لکھنؤ: نواب ولایت حسین کے نام سے درج وقف جائیداد - وقف علی الاولاد - لکھنؤ وقف ٹریبونل میں زیر سماعت تھا جس پر ٹریبونل کے چیئرمین اور ایک ممبر نے فیصلہ سنایا تھا، الہٰ آباد ہائیکورٹ نے اس فیصلے پر اپنی مہر ثبت کر دی ہے۔ Lucknow Tribunal Court Verdict کیس کے وکیل اور وقف املاک کے ماہر ایڈوکیٹ محمد طارق نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’وقف ٹریبونل کے فیصلہ پر ہائی کورٹ میں بحث کے دوران یو پی وقف رولز 2017 کا حوالہ دیا گیا اور ہائی کورٹ نے ٹریبونل کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اس پر مہر ثبت کر دی۔‘‘

وقف ٹریبونل کے فیصلہ پر ہائی کورٹ کی مہر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران ایڈوکیٹ طارق نے کہا کہ ’’ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا کہ وقف ٹریبونل کے چیئرمین اور صرف ایک ممبر کے فیصلہ کو بھی ہائی کورٹ تسلیم کرے گا۔ UP High Court on Waqf Tribunal Verdict اس سے قبل چیئرمین اور ایک ممبر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں خارج ہو جاتا تھا۔ چیئرمین اور دو مزید ممبران کا فیصلہ ہی قابل قبول ہوتا تھا۔‘‘ طارق نے مزید بتایا کہ اپریل 2019 سے وقف ٹریبونل لکھنو میں تیسرے ممبر کی تقرری نہیں ہوئی تھی جس سے وقف کے سینکڑوں معاملات زیر سماعت تھے اور انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی تھی، لہذا اب ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد سنی اور شیعہ وقف بورڈ کے معاملات باسانی حل ہوسکیں گے۔

واضح رہے گی کہ سینٹرل ایکٹ 1995 کے تحت ہر ضلع میں ایک وقف ٹریبونل ہوا کرتی تھی جس کو ضلع سطح کے ججز مقدمات کی سماعت کرتے تھے لیکن 2013 میں اس ایکٹ میں ترمیم کی گئی Lucknow Waqf Tribunal Court Verdict اور کہا گیا کہ اس میں تین اراکین کی ایک بینچ ہوگی۔ اسی ایکٹ کے تحت 2015 میں رامپور اور لکھنو میں وقف ٹریبونل قائم کیے گئے اور 2017 کے اخیر میں رام پور کے ٹریبونل کو ختم کرکے اسے لکھنؤ منتقل کر دیا گیا۔

Last Updated : Jun 22, 2022, 5:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details