در اصل سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کے لئے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں یمنا اتھاریٹی کے سی ای او اور ڈاریکٹر ارونویر سنگھ بھی شامل تھے۔
اس میٹنگ کے بعد انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور نظم و نسق کی نگرانی والے ادارے کو ہدایت دی کہ گاڑی چلانے والوں کی بینائی اور گاڑیوں کے ٹائروں کی جانچ کی جائی گی۔
جن ڈرائیورں کی بینائی کمزور پائی جائے گی یا کسی گاڑی کی ٹائیر گھسے ہوے پائے گئے تو انہیں یمنا ایکسپریس وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ یمنا ایکسپریس وے سے 30 ہزار گاڑیاں یومیہ گزرتی ہیں اور تقریبا 40 ہزار گاڑیاں ہر ماہ مقرہ رفتار کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔