بریلی میں نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے سینی ٹائزیشن کے لیے 10 گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ Vehicles Flagged off for Sanitation کیا۔ شام کو فاگنگ گاڑیاں بھی روانہ کی گئیں۔ ان گاڑیوں کو میونسپل کارپوریشن کی خصوصی مہم Special Campaign of Municipal Corporation میں استعمال کیا جائے گا۔ میونسپل کمشنر کو متاثرہ علاقوں سے دیگر مقامات پر بھی سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوڈل آفیسر نونیت سہگل نے بدایوں روڈ پر چوباری میں بنائے گئے ہائیڈرو پونک فارمنگ پلانٹ کو دیکھا۔ ”سہج بھارت ہائیڈرو فارمنگ“ کا دورہ کیا۔ اس پلانٹ پر پلاسٹک کے پائپوں کی مدد سے اسٹرا بیری تیار کی جارہی ہے۔انھوں نے فارم کی تعریف کی۔نونیت سہگل نے پولیس، انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی صحت یونٹ کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ سہگل کو شہر کے انسپیکشن کے دوران خصوصی چوراہوں پر ”پبلک اڈریس سسٹم“ پی اے ایس بند ملا۔ سہگل نے کہا کہ کورونا بڑھ رہا ہے۔ ہمیں پی اے ایس کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرتے رہنا ہے۔ شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی مہم اور سینی ٹائزیشن کرانے کے لیے بھی ہدایت کی۔