علیگڑھ :ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے اکرآباد علاقے میں نیشنل ہائی وے نمبر 91 پر آج دھند کے سبب ایک کے بعد ایک درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی جس میں اطلاع کے مطابق پولیس کی پٹرولنگ وین، آٹو، روڈ ویز بس، اسکوٹی شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا اور دو افراد کی موت بھی ہو گئی۔ Vehicles Collided Due to fog Two Died In Aligarh In Uttar Pradesh
دو پہیہ گاڑیوں سے لے کر روڈ ویز بس، کینٹر، کار اور پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے سڑک کے بیچوں بیچ افراتفری مچ گئی۔ موقع پر موجود علاقے کے لوگ جمع ہو گئے اور زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا۔ حادثے کے بعد بری طرح تباہ ہونے والی کار سمیت دیگر گاڑیوں میں سوار لوگوں میں سے دو افراد کی موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق نیشنل ہائی وے پر 5 کلومیٹر کے دائرے میں مختلف مقامات پر کئی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ درجنوں زخمیوں کو مختلف مقامات پر داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ علی گڑھ کے اکراباد تھانہ علاقے کے این ایچ نمبر 91 کا ہے۔