اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی کے علاقے میں پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف کیا۔
مظفر نگر کے ایس پی سٹی وجیہ ورگئے نے پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ مظفر نگر میں پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک یادو کی رہنمائی میں ضلع مظفر نگر میں پولیس کے ذریعے چلائی جا رہی دھر پکڑ مہم کے تحت آج تھانہ کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔
مخبر کی اطلاع پر پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی کے دوران مظفر نگر کے گہرے باغ پیر کے قریب چھ ملزمین کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمین قبضے سے چوری شدہ گاڑیوں کے 17 انجن اور گاڑیوں کے دیگر سازو سامان برآمد کیے۔