اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: دوگنی محنت کے باوجود خسارے میں سبزی فروش - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں لاک ڈاؤن کے دوران سبزی فروشوں کو پہلے کے مقابلے دوگنی محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ اس کے باوجود وہ منافع میں نہیں ہیں۔

خسارے میں سبزی فروش
خسارے میں سبزی فروش

By

Published : Apr 11, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

سبزی فروش 12 سے 15 گھنٹے محلے۔ محلے سبزی فروخت کر صرف اور صرف اپنا پیٹ ہی بھر پا رہے ہیں۔ تھوک منڈی میں سبزیوں کی آمد اور اضافی قیمتوں نے ان کی مشکلوں میں اضافہ کر دہا ہے، لیکن اس کے باوجود ان حالات میں بھی عوام تک سبزی پہنچا رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل عام دنوں میں سبزی فروش پانچ سے سات گھنٹوں میں سبزی فروخت کر کے بہتر منافع کما لیتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن میں سوشل ڈسٹینسنگ کے پیش نظر تھوک منڈی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

جس کے تحت تھوک سبزی منڈی صبح تین بجے سے چھ بجے تک کھل رہی ہے۔ اس لئے فٹکر سبزی فروشوں کو رات دو بجے ہی سبزی لینے جانا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ رات میں ان کی نیند بھی پوری نہیں ہو رہی۔

سبزی لینے کے بعد وہ محلے۔ محلے چکر لگاتے ہیں، لیکن عوام کے گھروں میں رہنے کی وجہ سے ان کی سبزیاں فروخت نہیں ہو پا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ سبزی کی آمد میں کمی اور اضافی قیمتوں سے بھی سبزی فروش کافی پریشان ہیں۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details