نوئیڈا:اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 57 میں گنے کا جوس اور سبزی پوری بیچنے والوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس معاملے میں باپ بیٹے نے گنے کا جوس بیچنے والے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اس کا کان کاٹ دیا۔Vegetable Vendor Cut The Juice Vendor Ear
واقعے کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اسٹیشن سیکٹر 58 کے انچارج انسپکٹر ونود کمار نے بتایا کہ شہباز سیکٹر 57 میں گنے کے جوس کی مشین لگاتا ہے۔ سجیت اور اس کے والد رام بابو نے سبزی پوری کا ٹھیلہ اس جوس والے کے قریب لگا لیا۔