رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ٹویٹ Varun Gandhi Tweet میں کانپور کے ایک نوجوان کے ساتھ پولیس کی بربریت کا ویڈیو Video of Police Brutality اپلوڈ کرتے ہوئے پولیس محکمہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس ویڈیو میں پولیس ایک نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹ رہی ہے اور وہ بار بار بچے کو لاٹھی لگنے سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں پولیس اُس کے ہاتھوں سے بچہ چھینے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
Varun Gandhi Tweet On Law and Order: 'مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں کمزور سے کمزور شہری کو انصاف مل سکے' رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی MP Varun Gandhi نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں کمزور سے کمزور شہری کو انصاف مل سکے۔ یہ نہیں ہے کہ انصاف کا مطالبہ کرنے والوں کو انصاف کے بجائے بربریت کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ بہت تکلیفدہ ہے۔ دہشت زدہ سماج، قانون کے اقبال کی نظیر نہیں ہو سکتا۔ مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں قانون کا خوف ہو، پولیس کا نہیں۔
Varun Gandhi Tweet On Law and Order: 'مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں کمزور سے کمزور شہری کو انصاف مل سکے' ورون گاندھی کے ذریعے ٹویٹ کیے گئے اس ویڈیو Viral Video میں پولیس کی گاڑی پر تھانہ اکبر پور لکھا ہے۔ پولیس ایک نوجوان کی پٹائی کر رہی ہے، جس کی گود میں ایک معصوم بچہ ہے۔ وہ نوجوان اپنے بچے کو لاٹھی سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور بار بار کہہ رہا ہے کہ بچے کو لگ جائےگا۔ پھر پولیس اُس کی گود سے بچہ چھینّے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔
Varun Gandhi Tweet On Law and Order: 'مضبوط قانونی نظام وہ ہے، جہاں کمزور سے کمزور شہری کو انصاف مل سکے' یہ بھی پڑھیں:Lakhimpur Violence: ورون گاندھی کا وزیراعظم کے نام خط
ویڈیو میں ایک نوجوان پولیس کی حراست میں گاڑی میں بیٹھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسر اے ڈی جی زون کانپور ADG Zone Kanpur نے ایک ٹویٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں لاٹھی چارج کرنے میں شامل پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔