اردو

urdu

ETV Bharat / state

Varun Gandhi tweets to thank PM Modi: ورون گاندھی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا - Member of Parliament Varun Gandhi from Pilibhit Parliamentary constituency

وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ٹویٹ کے بعد رکن پارلیمان ورون گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کے درد، تکلیف اور ضرورت کو سمجھنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ کیا۔

ورون گاندھی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
ورون گاندھی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Jun 14, 2022, 8:26 PM IST

بریلی ڈویژن کے پڑوسی کے ضلع پیلی بھیت پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری ایک ٹویٹ پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جس میں ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ بے روزگاروں کے لیئے ملازمت دیئے جانے کی بات کی گئی ہے۔ ورون گاندھی پچھلے کئی مہینے سے بے روزگار نوجوانوں کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور ٹوئٹ کر کے مسلسل حکومت سے نوجوانوں پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہتے رہے ہیں Member of Parliament Varun Gandhi from Pilibhit Parliamentary constituency۔

ورون گاندھی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم کے دفتر کے ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام محکموں اور وزارتوں میں انسانی وسائل کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ حکومت اگلے ڈیڑھ سال میں مشن موڈ میں 10 لاکھ لوگوں کو بھرتی کرے گی۔وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ٹویٹ کے بعد رکن پارلیمان ورون گاندھی نے ٹویٹ Varun Gandhi tweet کیا ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کے درد، تکلیف اور ضرورت کو سمجھنے کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم صاحب، ہمیں روزگار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ سے زائد منظور شدہ عہدوں کو پُر کرنے کے لیے مضبوط قدم اُٹھانے ہوں گے۔ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کی قرارداد کو پورا کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہوں گی اور تیز رفتاری سے اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:



گزشتہ تین برسوں میں ایسا کم دیکھنے کو ملا ہے کہ ورون گاندھی نے وزیر اعظم کے کسی ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا ہو۔ ورون گاندھی وقتاً فوقتاً اپنی حکومت کے خلاف ٹویٹ کرتے رہے ہیں۔ اپنے تنقیدی ٹویٹ کے حوالے سے ورون گاندھی اکثر کہتے ہیں کہ وہ حکومت ہند کے مخالف نہیں ہیں، بلکہ نوجوانوں کے حق میں حکومت کو مشورہ دینے کا کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details